امریکی بحریہ کا لاپتہ جہاز 95 برس بعد دریافت

Mar 25, 2016

نیویارک (بی بی سی) یو ایس ایس کنیسٹیگا سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل ہاربر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن 25 مارچ 1921 کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ امریکہ میں حکام کے مطابق امریکی بحریہ کا ایک جہاز جو 1921 میں لا پتہ ہوگیا تھا تقریباً 95 برس کے بعد سان فرانسسکو کے ساحل کے قریب سے ملا ہے۔ اس جہاز پر عملے سمیت 56 افراد سوار تھے۔ اس دریافت کے ساتھ ہی امریکی بحریہ میں اس جہاز کے تعلق سے طرح طرح سے کی جانے والی قیاس آرائیاں بھی ختم ہوگئیں۔ اس جہاز پر عملے سمیت 56 افراد سوار تھے۔ جہاز کو کھینچنے والی طاقت ور کشتی یو ایس ایس کنیسٹیگا سان فرانسسکو سے جاپان کے پرل ہاربر جانے کے لیے روانہ ہوئی تھی لیکن 25 مارچ 1921 کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی۔ فرانسسکو سے تقریباً 30 میل کے فاصلے پر مغرب میں اس جہاز کے ملبے کے بارے میں ابتدائی معلومات اس کے آس پاس کام کرنے والی ٹیم کو 2009 میں تقریباً 58 میٹر نیچے گہرے پانی ملی تھیں۔فار لون جزائر سے تین میل کے فاصلے پر جنوب مشرق میں اس کا ملبہ ملا تھا لیکن اس کی تصدیق اکتوبر 2015 میں ہوسکی۔ ماہرین کا خیال ہے طوفانی موسم سے بچنے کے لیے جہاز کے عملے نے جب ایک محفوظ خلیج میں پناہ لینے کی کوشش کی تبھی کشتی غرق ہوئی۔
امریکی بحریہ جہاز دریافت

مزیدخبریں