لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹی 20ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ بطور کوچ آسٹریلیا کے خلاف میچ آخری ہوسکتا ہے۔استعفے کا فیصلہ ممکنہ طور پر عہدہ سے ہٹائے جانے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔وہ خود نہ گئے تو ان کو ہٹا دیا جائے گا۔انہوں نے استعفے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔