پاکستان کیخلاف جیت کیلئے محنت کرنا ہوگی: سمتھ

Mar 25, 2016

موہالی (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی کپتان سٹیو سمتھ نے کہاہے کہ ٹورنامنٹ کے آغاز پر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیںکیا ‘اب اگر غلطیاں کیں تو سیمی فائنل کھیلنے کے مواقع نہیں ملیں گے۔سیمی فائنل میں رسائی کیلئے ہمیں پاکستان اور بھارت کو شکست دینا ہوگی ۔ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔پاکستان کیخلاف کامیابی کیلئے سخت محنت کرنا ہوگی۔اور بھارت کے خلاف میچز بہت ٹف ہونگے ۔ہمیں امید ہے کہ دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔لیگ سپنر ایڈم زمپا کے بارے میں کہا کہ جس طرح بنگلہ دیش کے خلاف اچھا کھیل پیش کیاتھا اورآج بھی پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرینگے۔وہ وکٹ حاصل کرنے والے باﺅلر ہیں ۔زمپا نے بہت اچھی باﺅلنگ کی ہے اور مزید اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔پاکستان کے خلاف کامیابی کیلئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنا ہوگی ‘پاکستان ٹیم کو آسان نہیں لیں گے وہ کسی وقت کچھ بھی کر سکتی ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ ہوچکی ہے اور سب کو ذمہ داری کا بتا دیا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کی بہت ٹف ٹیمیں ہیں ‘شین واٹسن حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کھیل چکے ہیں اور وہ کھلاڑیوں کے بارے میں بہتر جانتے ہیں ۔شارٹ فارمیٹ کی گیم بہت مشکل گیم ہے اور کوئی ایک کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے۔ہمیں سیمی فائنل اور فائنل کھیلنا ہے تو سب سے بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

مزیدخبریں