اسلام آباد(نامہ نگار) امرےکہ مےں قےد پاکستانی ڈاکٹر عافےہ صدےقی کی رہائی کےلئے”عافےہ رہائی غےرت قافلہ“ لکی مروت سے پےدل چھ سو کلو مےٹر کا فاصلہ طے کر کے گزشتہ روز اسلام آبادپہنچ گےا، راولپنڈی سے قافلے کی قےادت ڈےفنس آف ہےومن رائٹس کی چےئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کی، قافلے کے شرکاءنے وزےر اعظم سے ملاقات تک غےر معےنہ مدت کےلئے کےمپ لگانےکا اعلان کر دےا،نےشنل پرےس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے مےں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ وطن کی بےٹی کو ظالموں سے چنگل سے چھڑوانا اور وطن واپس لانا مےاں نواز شرےف کا اپنے دور حکومت کی معےاد ختم ہونے پر ملک و قوم کو اےک تحفہ ہوگا اور روز قےامت مےاں نواز شرےف کےلئے اجر عظےم کا باعث بنے گا، قافلے کا مقصد وزےر اعظم سے ملاقات کرنا ہے تاکہ وہ وزےر اعظم کو اپنا وعدہ ےاد دلا سکےں جو انہوں نے عافےہ صدےقی کی والدہ کےساتھ ملاقات کے وقت2013مےں اپنی کابےنہ کے ہمراہ کےا تھا اور اس سلسلے مےں عافےہ ٹاسک فورس بھی بنائی تھی، اسکے علاوہ امرےکہ کے دورے سے قبل وزےر داخلہ سے اےک خط بھی لکھواےا تھا جس مےں عافےہ کی رہائی کا مطالبہ تھا، آمنہ مسعود جنجوعہ نے اعلان کےا کہ قافلہ اسلام آباد مےں کےمپ کی صورت اختےار کرے گا اور وزےر اعظم سے ملاقات کا انتظار غےر معےنہ مدت کےلئے کرے گا اور پھر بھی ملاقات کا وقت نہ ملا تو قافلہ ڈاکٹر فوزےہ صدےقی کی رہنمائی مےں وزےر اعظم ہاو¿س کی جانب مارچ کرے گا، انہوں نے بتاےا کہ قافلے مےں اےک بچہ وسعت اللہ خان بھی موجود ہے جو کہ جسکی عمر چھ سال ہے اور اس نے پےدل چھ سو کلو مےٹر کا سفر کےا ہے جو کہ اےک رےکارڈ ہے، لکی مروت سے قافلے کی قےادت کرنے والے انعام اللہ خان مروت نے کہا کہ کےا وجہ ہے کہ اس معاملے پر57اسلامی ممالک خاموش ہےں، پاکستان اسلامی ملک ہے لےکن ہماری حکومت بھی قوم کی بےٹی کو واپس لانے کے بجائے ڈالر کو ترجےح دے رہی ہے، وزےر اعظم کو عافےہ کی رہائی کےلئے کےا گےا وعدہ ےاد لانے کےلئے لکی مروت سے پےدل چل کر اسلام آباد آئے ہےں، پاو¿ں مےں چھالے پڑ گئے لےکن عافےہ کی رہائی کی منزل تک پہنچ کر دم لےں گے۔