وفاقی پولیس انسداددہشتگردی فورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ،کمانڈوز کا مختلف مشقوں کاعملی مظاہرہ

Mar 25, 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی پولیس انسداد دہشت گردی فورس کی فیز ٹو کی پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ ،22 لیڈیز سمیت 250 جوانوں پر مشتمل سی ٹی ایف کمانڈوز نے مختلف مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا ۔آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یٰسین نے تمام انسٹرکٹرز اور جوانوں کو مبارکباداور خراج تحسین پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو 22 لیڈیز سمیت 250 کمانڈوز پر مشتمل اسلام آباد پولیس کی انسداد دہشت گردی فورس کی فیز ٹو کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد طارق مسعود یٰسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک ، چیف ٹرینر کرنل ( ر ) طاہر علی شاہ کے علاوہ پولیس افسران و ملازمان نے شرکت کی ۔ انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے اپنی ٹریننگ کی مختلف مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا جس میں ٹرننگ فائر،سٹینڈنگ فائز، ٹرننگ موونگ فائر ، جوڈو کراٹے اور روم کمبیٹ شامل ہیں ۔ اسی طرح مخصوص جوانوں پر مشتمل سنائپرز کمانڈوز نے بھی عملی مظاہر ہ پیش کیا ۔ پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے آغاز میں چیف ٹرینر نے تمام جوانوں سے حلف لیا ۔ آئی جی اسلام آباد نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے(صفحہ10بقیہ1)

مزیدخبریں