کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے اختتام پر مندی پر 100 انڈیکس 45.74پوائنٹس کمی پر 48971.05کی نچلی سطح پر بند رہی۔ سرمایہ کاری مالیت میں اس کے باوجود 7ارب 17کروڑ روپے کا اضافہ رہا۔ ابتدائی اوقات میں گیس‘ اسٹیل سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100انڈیکس 167.35پوائنٹس اضافہ پر 49138.40 تجاوز کرچکا تھا۔ بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں سرمایہ کاروں نے سوئی ناردرن گیس ‘عائشہ اسٹیل ملز‘ کوہ نور اسپننگ ‘بی او پی سمیت بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے ہفتے کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر100 انڈیکس 45.74 پوائنٹس کمی پر48971.05 پر بند رہا۔ مارکیٹ میںسرگرم حصص کادائرہ کار394 کمپنیوں تک رہا جس میں 204کمپنیوں میں اضافہ‘172کمپنیوں میں کمی اور18 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 96 کھرب 40ارب 54 کروڑ 30لاکھ 52ہزار 528روپے سے بڑھ کر96کھرب 47ارب 71 کروڑ 70 لاکھ 58ہزار225روپے ہوگئی۔ گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 3کروڑ 55لاکھ 95ہزار740 حصص سے زائد ریکارڈ رہی ۔اور مجموعی سودوں میں 35 کروڑ 33لاکھ 90ہزار20حصص کے ک اروبار میں زائد لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
سٹاک مارکیٹ : کاروباری ہفتے کے آخری روز مندے کے باوجود سرمایہ کاری میں سات ارب سے زائد اضافہ
Mar 25, 2017