بابر بٹ قتل: مقدمہ سے انسداد دہشتگردی کی دفعات ختم‘ سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر بٹ قتل کیس سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کرتے ہوئے مقدمہ قتل کو سیشن عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کے روبرو بابر بٹ قتل کیس کے ملزم حبیب بٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے دائرہ سماعت کو چیلنج کیا تھا۔ دوران سماعت درخواست گزار ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بابر بٹ کے قتل کا مقدمہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قابل پیشرفت نہیں ہے۔ ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمے کو عام عدالت میں منتقل کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سُننے کے بعد بابر بٹ قتل کیس سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دیں اور مقدمہ کو سماعت کےلئے سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
بابر بٹ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...