آپریشن ضرب عضب سے بے گھر 1634 خاندان افغانستان سے واپس پاکستان پہنچ گئے

Mar 25, 2017

اسلام آباد (اے پی پی) افغانستان کے صوبہ خوست سے آپریشن ”ضرب عضب“ میں متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک ہزار 634 خاندان واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایف ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق واپس آنے والے691 خاندانوں نے بکہ خیل کیمپ میں رہائش اختیار کی ہے تاہم745 خاندان واپس اپنے علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق واپس آنے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں بذریعہ موبائل سم ادا کئے گئے ہیں جبکہ افغانستان سے واپس آنے والے بے گھر افراد کے معاوضہ جات کے فارم بھی پر کئے گئے ہیں۔ دریں اثناءوفاقی حکومت نے اورکزئی ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے آپریشن”ضرب عضب“ میں متاثر ہونے والے گھروں کی تعمیرومرمت کےلئے 7 کروڑ80 لاکھ80 ہزار روپے جبکہ خیبرایجنسی کے مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کےلئے 27 کروڑ8 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔
بے گھر افراد

مزیدخبریں