داعش نے پاکستان، افغانستان اور عراق سے بھرتیوں کی کوششیں تیز کردیں: امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکہ نے اتحادی افواج سے مل کر مشرق وسطیٰ میں داعش کی کمر توڑ دی، داعش نے جنگجوﺅں کی بھرتی کے لئے پاکستان، افغانستان اور عراق میں کوششیں تیز کر دی ہیں۔ گزشتہ روز واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے مزید کہا کہ امریکی اور اتحادی افواج نے مل کر مشرق وسطیٰ میں داعش کا بھرپور مقابلہ کیا اور ان کی کمر توڑ دی، عراق اور شام کے متعدد علاقوں میں اب بھی داعش کے جنگجوﺅں سے جنگ جاری ہے، امریکہ شامی پناہ گزینوں کے لئے مشرق وسطی میں ایک محفوظ زون قائم کرے گا۔
ریکس ٹلرسن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...