داؤدخیل (نامہ نگار) تحصیل عیسیٰ خیل کے قصبہ نواں شہر یونین کونسل چاپری سے تعلق رکھنے والے پائندہ خان کے 24 سالہ بیٹے ایف سی اہلکار عارف خان ہنگو ٹل میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ عارف خان تین برس قبل ایف سی ون (کے پی کے)مین بھرتی ہوئے تھے۔عارف خان کی نماز جنازہ نواںشہر کے نزدیک ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ایف سی کے افسروں و اہلکاروں نے شرکت کی۔ انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔