وس کارنر پر سول جج غلطی سے شہری کی موٹرسائیکل لے گیا

جلاہور( اپنے نامہ نگار سے) موٹر سائیکل پر رات کو گھومنے والے سول جج جوس کارنر پر غلطی سے اپنی موٹر سائیکل چھوڑ گئے اور دوسرے گاہک کی موٹر سائیکل لے گئے۔ چار روز قبل سول جج (ک ع) موٹر سائیکل پر رات ایک بجے کے قریب مال روڈ پر واقع جوس کارنر آئے اور جوس پی کر واپس جاتے وقت غلطی سے ایک جیسے نمبر والی دوسری موٹر سائیکل لے گئے جو کہ عابد نامی شخص کی ملکیت تھی۔ عابد صبح 5 بجے تک جوس کارنر پر موٹر سائیکل کا انتظار کرتا رہا اور پھر دوسری موٹر سائیکل لیکر گھر چلا گیا۔ عابد نے تھانہ انار کلی میں درخواست دائر کردی جبکہ فاضل سول جج نے تھانہ سول لائن میں درخواست دائر کردی ۔ عابد نے موٹر رجسٹریشن اتھارٹی سے موٹر سائیکل مالک کا ایڈریس معلوم کیا اور گذشتہ روز دونوں کا رابطہ ہوا اور موٹر سائیکلیں اپنے اپنے اصل مالک تک پہنچ گئیں۔
سول جج/ موٹر سائیکل

ای پیپر دی نیشن