دبئی(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں امریکی اڈوں میں پاکستانیوں کو داخلے کی اجازت نہیں تھی، امریکی اس معاملے میں بہت سخت تھے، ملک کو گنوا دینا کوئی بہادری نہیں ہوتی، شاہ عبداللہ نے شریف برادران کو جانے دینے کا کہا، شہباز شریف کےلئے میرے دل میں نرم گوشہ تھا، سعودی عرب کی طرف سے ہمارے معاملات میں کوئی مداخلت نہیں تھی، زرداری حکومت کو امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں تھا پھر بھی وہ امریکیوں کو ویزے جاری کرتے رہے۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اجازت سے باہر گیا، بدقسمتی سے ملک میں صرف طاقتور کو ہی انصاف ملتا ہے، میرے ساتھ نا انصافی ہورہی تھی جس وجہ سے جنرل راحیل شریف نے میرے باہر جانے میں مدد کی۔ میرے پاس ملک سے باہر کوئی پراپرٹی نہیں تھی اس لئے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے 2009 میں میرے اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کروائے۔
مشرف
پی پی حکومت کو امریکہ سے کوئی خطرہ نہیں تھا پھر بھی ویزے دیئے: مشرف
Mar 25, 2017