لندن(این این آئی) اخراجاتِ زندگی کے لحاظ سے سنگاپور کو دنیا کا مہنگا ترین جب کہ قازقستان کے دارالحکومت الماتے کو سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ دنیا کے10 مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں عرب دنیا کا کوئی شہر نہیں پایا جاتا۔ البتہ سستے ترین شہروں میں عرب دنیا کا ایک شہر الجزائر شامل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اکنامسٹ گروپ کے اکنامسٹ انٹیلجنس یونٹ کی جانب سے ہونے والے اس سروے میں دنیا کے 133 مرکزی شہروں کو شامل کیا گیا۔ سروے کا مقصد محدود بجٹ کے حامل افراد کے واسطے سفر کے لیے مناسب مقامات کا تعین کرنا ہے اور مہنگے ترین شہروں سے آگاہ کرنا ہے تاکہ یہ افراد بھاری اخراجات سے بچ سکیں۔
مہنگا ترین شہر