وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر کے ہوٹل میں چوری کی بجلی استعمال ہونیکا انکشاف

Mar 25, 2017

ایبٹ آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر سردار ادریس کا ہوٹل بجلی کا بل ادا کئے بغیر روشن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سردار ادریس کا ہوٹل ایبٹ آباد کی چھانگلہ گلی میں واقع ہے۔ عدم ادائیگی پر سردار ادریس کے ہوٹل کی بجلی تین ماہ سے معطل ہے۔ سردار ادریس نے ہوٹل کیلئے قریبی پوسٹ آفس کی بجلی حاصل کر لی۔ تین ماہ سے ہوٹل کی بجلی سرکاری دفتر سے استعمال کی جا رہی ہے۔ پوسٹ آفس انتظامیہ بھی ایم پی اے اثر و رسوخ کے باعث خاموش ہے۔ سردار ادریس تحریک انصاف ایبٹ آباد ریجن کے صدر بھی ہیں۔ اس حوالے سے سردار ادریس کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ بجلی کٹی ہوئی ہے یہ بھی نہیں معلوم بجلی چوری ہو رہی ہے۔
مشیر کا ہوٹل

مزیدخبریں