لاہور، گوجرانوالہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، وہاڑی، گڑھ مہاراجہ اور جڑانوالہ سمیت مختلف شہروں میں میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔ گوجرانوالہ میں بھی غیراعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔ سیٹلائٹ ٹاﺅن، ماڈل ٹاﺅن، وحدت کالونی، پیپلز کالونی اور دیگر علاقوں میں جمعہ کی نماز سے قبل بجلی بند کردی گئی جس سے مساجد میں وضو کیلئے پانی بھی دستیاب نہ ہوسکا۔ وہاڑی میں بھی بجلی اور سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آئی جس پر صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ عوامی وسماجی اور شہری حلقوں اور گھریلو خواتین نے شدید احتجاج کیا۔ گڑھ مہاراجہ مےں بھی طویل اور غیراعلانےہ لودشےڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کا دورانےہ 14 سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ گھروں اور مساجد مےں پانی ناےاب ہوگیا۔ جڑانوالہ میں سوئی گیس کی مسلسل بندش سے شہری پریشان ہوگئے ۔
لوڈشیڈنگ
گوجرانوالہ، ننکانہ سمیت متعدد شہروں میں بجلی اور گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ
Mar 25, 2017