تین بڑے ائرپورٹس کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے ایوی ایشن اتھارٹی سے 16 اپریل تک جواب طلب کرلیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ایئر پورٹ سمیت تین بڑے ایئرپورٹس کی ممکنہ نجکاری کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی جماعتیں الزام لگا رہی ہیں کہ یہ تینوں ایئرپورٹس وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے رشتہ دار میاں منیر کو فروخت کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عوام کو دکھانے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی جائیگی۔ انہوں نے استدعا کی کہ تینوں ائیر پورٹس کی ممکنہ نجکاری روکنے کا حکم دیا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن سے سولہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب

ای پیپر دی نیشن