لاہور ( این این آئی) یونان سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 17مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پریونان سے ڈی پورٹ ہو کرآنے والے 17مسافروں کو امیگریشن حکام نے گرفتار کرلیا، گرفتار کیے گئے 17مسافر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرکے بیرون ملک گئے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ڈی پورٹ