لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کا آج ہونیوالا ایم فل کا ٹیسٹ تا حکم ثانی روکدیا ہے۔ وی سی سرگودھا یونیورسٹی اور ای ای او لاہور کیمپس کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز ہائیکورٹ نے مریم سلمان سمیت دیگر طلبہ کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کا ایم فل انگلش کا سیشن مکمل ہوچکا ہے، سیشن مکمل ہونے کے بعد کمپری ہینسو ٹیسٹ نہیں لیا جاسکتا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ آج ہونیوالے ٹیسٹ کو روکنے کا حکم دے، جس پر عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیمپس کا آج ہونیوالا ٹیسٹ تاحکم ثانی روکنے کا حکم دیدیا۔
سرگودہا یونیورسٹی/ ہائیکورٹ