سندھ ہائیکورٹ: سابق وزیر پیر مظہر الحق کی حفاظتی ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

کراچی (صباح نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم سندھ میں غیر قانونی بھریتوں کے کیس میں سابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کی حفاظتی ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے جواب داخل کروانے کے لیے مزید مہلت طلب کر لی، نیب پراسیکیوٹر کے مطابق پیر مظہر الحق نے اپنے دور وزارت میں تیرہ ہزار غیر قانونی بھرتیاں کی تھیں سندھ ہائی کورٹ میں پیر مظہرالحق کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی دوران سماعت نیب حکام نے جواب داخل کروانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے پیر مظہر الحق کی ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع کر دی، نیب کے تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ پیر مظہر الحق نے اپنے دور وزارت میں تیرہ ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر بھرتیاں کیں جس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف شامل ہے نیب کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ لوگوں کو رشوت لے کر بھرتی کیا گیا پیر مظہر الحق کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ریفرنس دائر کرنے کے لیے معاملہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو اسلام آباد بھجوا دیا ہے لہٰذا جب تک وہاں سے جواب نہیں آتاتب تک مہلت دی جائے ۔
سندھ ہائی کورٹ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...