اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کے ہاس آف کامنز کے قانون سازوں نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کی حمایت کے بعد مستقبل میں اسلاموفوبیا کے خلاف تحریک منظور کرلی۔تفاق رائے سے منظور ہونے والی اس تحریک میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 'عوام میں بڑھتی ہوئی نفرت اور خوف کی فضا کو تحلیل کرنے کی ضرورت کو سمجھیں' اور 'اسلاموفوبیا سمیت ہر قسم کی نسل پرستی اور مذہبی امتیاز کی مذمت کریں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ا رواں سال جنوری میں کیوبک مسجد میں ہونے والے حملے میں 6 مسلمان مارے گئے تھے جس کے بعد سے جسٹن ٹروڈو کی حکومت پر ہر طرح کے مذہبی امتیاز کی مذمت کرنے کا دبا برقرار ہے۔حالیہ چند ماہ کے دوران کینیڈا میں متعدد مساجد اور یہودیوں کی عبادت گاہوں کو نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔
نسل پرستی‘ مذہبی امتیاز کی مذمت کی جائے‘ کینیڈین دارالعوام میں اسلام فوبیا کیخلاف تحریک منظور
Mar 25, 2017