ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پیدل مارچ اسلام آباد پہنچ گیا، پریس کلب کے باہر مظاہرہ

Mar 25, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مطاہرین لکی مروت سے پیدل مارچ کرکے نیشنل پریس کلب پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے غیرت قافلہ لکی مروت سے پیدل مارچ کرکے 21مارچ کو راولپنڈی پہنچا تھا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ وفا نہیں کیا ہے، اگر عافیہ کے رہائی کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو اگلا مظاہرہ وزیراعظم ہائوس کے سامنے کریں گے۔ ہم اسلام آباد میں وزیراعظم کی طرف سے ملاقات کا انتظار کریں گے اگر کوئی جواب نہ دیا تو وزیراعظم ہائوس کی طرف مارچ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں