بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے حوالے سے میرے بیان کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا: ذوالفقارمرزا

Mar 25, 2017 | 15:19

ویب ڈیسک

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر بدین میں جلائو گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت سے متعلق تین مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ذوالفقار مرزا سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جج کی رخصت کے باعث مقدمات میں بریت سے متعلق سماعت چھ مئی تک ملتوی کردی گئی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کے نام لینے کی جھوٹی خبر ان سے منسوب کی جارہی ہے، خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نیب اور دیگر کو دھمکا کر ظاہر کرنا چاہتے ہے کہ وہ بہت مضبوط ہیں۔
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ سلو بے نظیر بھٹو کا ڈرائیور تھا جسے محترمہ کی شہادت سے پہلے جنوبی افریقہ میں مار دیا گیا.

مزیدخبریں