مکرمی! آپ کے م¶قر اخبار کے ذریعے حکام بالا تک ایک گزارش پہنچانا چاہتے ہیں کہ منڈی احمد آباد نہر کا زمینی کٹاﺅ تیزی سے جاری ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ٹھیکیدار حضرات نہر کے اندر سے دن رات مٹی نکال رہے ہیں اور کرینوں کی مدد سے نہر کے دونوں کناروں سے مٹی اٹھائی جا رہی ہے۔ اعلی حکام سے التماس ہے کہ ٹھیکیداروں کو مٹی اٹھانے سے روکا جائے اور نہر کو ہنگامی بنیادوں پر پختہ کیا جائے تاکہ اہل علاقہ کسی بھی ناگہانی آفت سے بچ سکیں۔ (غلام رسول و اہل علاقہ....منڈی احمد آباد)