بلدیہ کورنگی کی جانب سے علاقائی سطح پر گاربیج کنٹینرز رکھ دیئے

Mar 25, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی درستگی کے لئے بلدیہ کورنگی نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا ہے گلیوں اور محلوں سے کچرے کی باآسانی محفوظ طریقے سے منتقلی کے لئے علاقائی سطح پر گاربیج کنٹینرز رکھنے کا آغاز کردیا گیا پہلے مرحلے میں ملیر ماڈل زون میں کچرے کو محفوظ طریقے سے اُٹھا نے کے لئے محکمہ صفائی بلدیہ کورنگی کے تحت گاربیج کنٹینرز رکھ دیئے گئے بتدریج شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں بھی علاقائی سطح پر یہ گاربیج کنٹینرز رکھ دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے ڈائریکٹر ہیلتھ بلدیہ کورنگی رفیق شیخ کے ہمراہ ملیر ماڈل زون کا تفصیلی دورہ کرکے بلدیہ کورنگی کے تحت رکھے گئے جدید گاربیج کنٹینرز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کے کونسلرز کے علاوہ محکمہ صفائی کے مقامی ذمہ دران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں