وزیراعظم نے امریکی ائرپورٹ پر عام آدمی کی طرح چیکنگ کرائی‘ سفارتی استثنیٰ نہیں مانگا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کے نجی دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک مرتبہ پھر عام آدمی کی طرح چیکنگ کرائی۔ شاہدخاقان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ہے‘ اس ویڈیو میں امریکی ایئرپورٹ پر انہوں نے کوئی سفارتی استثنیٰ طلب نہیں کیا۔ ہوائی اڈوں پر لوہے کی بکل کی وجہ سے بیلٹ اتارنا ہوتی ہے۔ وزیراعظم اس ویڈیو میں اپنی بیلٹ پہنتے نظر آرہے ہیں۔ اسکے بعد وہ اپنا سامان خود کھینچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس سے پہلے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے بھی ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کسی کی مدد کے بغیر خود اپنا سامان کھینچتے ہوئے نظر آئے تھے۔
وزیراعظم/ چیکنگ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...