لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ مےں اصلاحاتی اقدامات سے انقلابی تبدےلی آرہی ہے۔عوام کی خوشحالی کےلئے صحت پر توجہ بے حد ضروری ہے ۔پنجاب کے ہسپتالوں مےں جدےد ترےن طبی آلات ،اعلی کوالٹی مےڈےسن اوربہترانتظامی اصلاحات سے ہےلتھ کلچر بدل چکا ہے ۔ پنجاب رےفارمز روڈ مےپ ہےلتھ سےکٹر کے اجلاس سے وےڈےو لنک کے ذرےعے خطاب میںکہا وزیراعلیٰ نے کہاکہ پرائمری اےنڈ سکےنڈری ہےلتھ ڈےپارٹمنٹ کے بجٹ مےں نماےاںاضافے کا مقصد مسائل پر قابو پانا اور ضروری سہولتوں کی فراہمی ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں مےں 4 ارب ر وپے کی رقم سے سی ٹی سکےن سمےت بہترےن طبی آلات فراہم کےے گئے ہےں۔ ماں اور نوزائےدبچے کی وفات کی شرح مےں تربےتی ےافتہ برتھ اٹنڈنٹ اورحفاظتی ٹےکوں کے پروگرام پر عملدرآمد کی بدولت نماےاں بہتری آچکی ہے۔ ڈیفڈ کے مینجنگ پارٹنر ڈلیوری ایسوسی ایٹ سرمائیکل سرباربر نے شرکاءکو برےفنگ دےتے ہوئے بتاےاکہ بنےادی اور دےہی مراکز صحت مےںادوےات کی 92 فےصد فراہمی رےکارڈ کی گئی ہے ۔85 فےصد سے زائدطبی مراکز مےں مےڈےکل آفےسر تعےنات ہوچکے ہے ۔بجلی،پانی،سےورےج ،روشنی ،صفائی،ٹائلٹ وغےرہ مےں بہتری کا تناسب85 سے 99 فےصد رےکارڈ کےاگےاہے ۔ ضلعی اور ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں میڈیکل افسروں کی تعداد تقریباً 2 گنا ہو چکی ہے۔ چکوال میں آﺅٹ سورس اتھالوجی لیب ضلعی ہسپتال میں مریضوں کو 33 ہزار سے زائد اعلیٰ ترین میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر چکی ہے۔ ادویات کی سنٹرل پرچیز پالیسی کے تحت ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی۔ ادویات کی ترسیل کیلئے 25 خصوصی ٹرک روز روانہ کئے جاتے ہیں جبکہ خصوصی ویئر ہاﺅس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہیلتھ روڈ میپ پر عملدرآمد کے پائیدار نتائج سامنے آرہے ہیں۔ سٹیزن فیڈ بیک ماڈل‘ بائیو میٹرک اٹنڈنس‘ انرائیڈ اپلیکیشن‘ سروے اور تھرڈ پارٹ ویلڈیشن کے ذریعے مانیٹرنگ اور حقیقی اعدادوشمار کا حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔ شہبازشریف نے ارتھ آور کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ زمین سے محبت کرنے والا ہر فرد اس کی حفاظت کا عزم کرے اور ارتھ آور ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ ارتھ آور کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا بھی ہے۔ انفرادی اور اجتماعی سطح پر زمین کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کیلئے کوشاں ہے۔ زمین کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ محمد شہبازشریف نے امریکن سکالرشپ پر پاکستانی طالبہ ثمن انصاری کو مبارکباد دی ہے۔ محمد شہبازشریف کی ہدایت پر پاکپتن میں 12 سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ملک ابوبکر خدا بخش تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر ہونگے۔
شہبازشریف