”میرے بیٹے نے کہا تایا جی کے پیسے میں جمع کراﺅں گا“ چیف جسٹس نے اعتزاز پر عائد جرمانہ جمع کرادیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ کی طرف سے معروف وکیل اعتزاز احسن پر کیا گیا جرمانہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمع کرادیا۔فارمولا دودھ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے گزشتہ سماعت میں اعتزاز پر کئے گئے جرمانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو جو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوا تھا، وہ جمع کرا دیا ہے۔ چیف جسٹس نے اپنے عملے کو جرمانے کی رسید اعتزاز احسن کو دینے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے عدالت کی طرف سے کیا گیا جرمانہ بھرنے سے انکار کیا تھا جس پرمیرے بیٹے نے یہ جمع کرایا۔ میرے بیٹے نے کہا کہ تایا جی کے پیسے میں جمع کراﺅں گا۔
جرمانہ جمع

ای پیپر دی نیشن