پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا

لاہور، کراچی (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر+ سٹاف رپورٹر) پاکستان سپرلیگ تھری کا فائنل آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کا تعمیراتی کام اور تزئین و آرائش تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔سٹیڈیم کی مرکزی عمارت جو پہلے سفید رنگ کی تھی اب زرد رنگ میں تبدیل کر دی گئی ہے۔ اس کے دونوں اطراف میں واقع حنیف محمد انکلوژر اور جاوید میانداد انکلوژر کے لیے نئے داخلی راستے تعمیر کیے گئے ہیں اور دو نئی لفٹ بھی لگائی گئی ہیں۔سٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں چیئرمین باکس کو پہلے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے پر اب اسے استعمال میں لایا جائے گا حالانکہ ان باکسز کے اوپر واقع گیلریاں مخدوش قرار دی جاچ کی ہیں۔فائنل کے سلسلے میں انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔تقریباً آٹھ ہزار پولیس اور رینجرز کے اہلکار فائنل کے موقع پر سٹیڈیم اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مامور کیے گئے ہیں۔ٹریفک پلان کے مطابق سٹیڈیم تک آنے کے لیے مخصوص جگہوں سے راستے بند کردیے جائیں گے جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے صرف ان لوگوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت ہو گی جن کے پاس ٹکٹس اور قومی شناختی کارڈز ہوں گے۔شائقین کو صرف موبائل فون سٹیڈیم میں لانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن وہ کیمرہ، موبائل چارجر اور چارجنگ پاور بینک اپنے ساتھ نہیں رکھ سکیں گے۔فائنل کی کوریج کے لیے ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جی گاڑیوں نے نیشنل سٹیڈیم کے باہر ڈیرے ڈال دیئے ہیں۔نیشنل سٹیڈیم کے پریس باکس میں محدود نشستوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی بڑی تعداد کے سبب پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ نیشنل سٹیڈیم نو سال بعد کسی بڑے میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔یہاں آخری بین الاقوامی میچ فروری 2009 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ میچ تھا جس کے اگلے ہی ٹیسٹ کے دوران سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملہ ہوا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے سکیورٹی اقدامات کے تحت نیشنل سٹیڈیم جانے والی سڑکیں اور علاقے کی دکانیں آج شام بند کردی جائیں گی۔پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل آج شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوگا۔ بڑے مقابلے کے لئے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ اطراف کی سڑکیں اور علاقے کی دکانیں، مارکیٹیں آج شام بند کردی جائیں گی۔آٹھ ہزار سے زائد پولیس اہلکار سنبھالیں گے سکیورٹی کے انتظامات سنبھالیں گے جبکہ سپیشل سکیورٹی یونٹ اور ریپڈ رسپانس یونٹ کے کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے۔انتظامیہ کی جانب سے اطراف کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ ضرور رکھیں کیونکہ اس کے بغیر داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ کہیں آنے جانے میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پی ایس ایل 3 کے فائنل کے لیے نیشنل سٹیڈیم میں شیڈول فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوگی۔ گلوکار شائقین کو محفوظ کریں گے۔ کراچی سٹیڈیم میں آج شام 6 بجے ہونے والی اختتامی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے۔ فائنل کے بعد شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم جائیں گے ۔ وفاقی وزرا ءاور اراکین اسمبلی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے ۔ وزیر اعظم کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے اور کرکٹ بحالی کیلئے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائیں گے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھنے کیلئے الگ الگ خطوط کے ذریعہ صدر ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘صدر ‘وزیر اعظم آزاد کشمیر‘تینوں گورنرز‘چاروں چیف وزرائے اعلیٰ‘سپیکر قومی اسمبلی‘چیئرمین سینٹ سمیت کئی اہم شخصیات کو کراچی میں فائنل میچ دیکھنے کیلئے مدعو کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کر رہے ہیں۔ اس اہم موقع پر میں سندھ کے عوام کی طرف سے آپ کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتا ہوں۔وزیر اعظم آج مہمان خصوصی ہونگے اور ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔
کرکٹ میچ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...