کرکٹ کے شائقین نے فائنل کیلئے بڑی اسکرینوں کا انتظام کرلیا

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کراچی میں فائنل کھیلے جانے پر کراچی کے عوام خوشی سے نہال ہوگئے۔ نوجوانوںمیں جوش و جذبہ قابل دید ہے۔ حکومت کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں پی ایس ایل کی مناسبت سے کھلاڑیوں کے مجسمے سجائے گئے ہیں جس پر عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہورہی ہے اور بچے بڑے سب سیلفی بناکر اپنے اپنے طریقے سے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ شہریوں نے طویل عرصے کے بعد کراچی میں کرکٹ فائنل کے انعقاد کو بھرپور طریقے سے سراہا ہے۔ فائنل دیکھنے کیلئے جہاں بہت سے لوگ نیشنل اسٹیڈیم کا رخ کرینگے دوسری جانب کرکٹ کے شوقین شہریوں نے فائنل دیکھنے کیلئے بڑی اسکرینوں کا انتظام بھی کرلیا ہے۔ شہر کے چھوٹے بڑے ہوٹل کلبوں نے بھی بڑی اسکرینوں پر میچ دکھانے کا انتظام کیا ہے وہیں گلی کوچوںمیں نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی اسکرینیں لگا کر میچ سے بھرپور لطف اندوزہونے کا اہتمام کیا ہے جہاں بچے‘ جوان غرض ہر عمر کے لوگ اپنی پسند کی ٹیم کو سپورٹ کرنے پہنچیںگے۔

ای پیپر دی نیشن