سپر لیگ تھری کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا ،وقار یونس

ؐؐکراچی (اسپورٹس رپورٹر) اس سال پی ایس ایل کی ابتدائی مرحلے کی کامیاب ترین ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا ،وکٹ ٹی20کرکٹ کے لئے موزوں ہے ،کامران اکمل فارم میں ہیں ان کی قومی ٹیم میں بیک اپ کے طور پر جگہ بنتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق قومی کپتان نے ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی بھی موجود تھے ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لئے دونوں ٹیموں کے برابر کے چانسز ہیں کنڈیشنز دونوں کے لئے یکساں ہیں جس نے پہلے ایڈ جسٹ کر لیا اس ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔یہاں پر عرصہ سے انٹر نیشنل میچ نہیں ہوا ہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی یہاں زیادہ نہیں کھیلا ہے اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ یکساں مواقع موجود ہیں ، تاہم ڈںومیسٹک میں ہائئی اسکورنگ کی وجہ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زیادہ رنز بنیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کی زبردست فارم ہے ٹی20میں اگر کوئی بیٹسمین فارم میں ہو تو ا سکا بہت فائدہ ہوتا ہے ،ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ انہیں قومی ٹیم میں ہونا چاہئے اگر وہ ٹیم میں نہیں آتے تو ان کی بیک اپ کے طور پر جگہ بنتی ہے آپ کپتان کو تو نہیں ہٹا سکتے لیکن یہ کہنا کہ ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی غلط ہے ان کے ساتھ فیلڈنگ کا ایشو بھی ہے جہاں وہ کم زور ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کھیلنا بہت اچھا ہے ہم نے ٹورنامنٹ بہت اچھا کھیلا ہے ،بہت سفر بھی کیا لاہور میں پلے آف کا میچ بھی بہت انجوائے کیا فائنل میں بھی کرکٹ کو انجوائے کریں گے کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں ہے ،کامران اکمل سمیت پشاور زلمی کے تمام بیٹسمینوں کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے امید ہے کہ فائنل میں لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ۔

ای پیپر دی نیشن