اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کےخلاف بیان دینے والے چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی۔ مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کریں گے۔ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔
پرویز رشید