پیرس (بی بی سی ڈاٹ کام) جنوبی فرانس کی سپر مارکیٹ میں حملہ کرنے والا مسلح شخص رضوان لقدیم مراکش نژاد فرانسیسی تھا لقدیم 1992ءمیں مراکش میںپیدا ہوا ماضی میں لقدیم پر فرانسیسی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے نظر رکھی ہوئی تھی۔ فرانس کے پراسیکوٹر کا کہنا ہے کہ لقدیم شدت پسندوں کی واچ لسٹ پر تھا۔ ان کے مطابق اس کی وجہ لقدیم کے شدت پسند رحجانات اور سلفی تحریک سے رابطے تھے۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ ایجنسیوں کی تحقیقات سے ایسا کوئی عندیہ نہیں ملا تھا کہ وہ اس قسم کی کارروائی کرے گا ۔ادھر زخمی پولیس اہلکار بیلٹرم دم توڑ گیا فرانس کے پراسیکیوٹر نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکار کئی لوگوں کو سپرمارکیٹ سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن لقدیم نے ایک خاتون کو یرغمال بنا لیا اور اس کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا تھا اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل بیلشرم نے یرغمال خاتون کے بدلے خود کوپیش کیا تھا۔
لقدیم