700 روپے اضافے سے سونے کی قیمت ساڑھے3 سال کی بلند ترین سطح 58250 پر پہنچ گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 57550 روپے سے بڑھ کر 58250 روپے ہوگئی۔ جس سے ملک بھر میں سونے کے دام ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ جیولرز لاءچیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے کنوینر محمد عرفان شمسی کے مطابق عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت ایک ہفتے میں 18 ڈالر کے اضافے سے 1347 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ سٹیٹ بنک کی جانب سے ڈالر کے انٹر بنک ریٹ میں اضافے کے اثرات بھی سونے کی قیمتوں پر مرتب ہوئے ہیں جس سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
سونا/ اضافہ

ای پیپر دی نیشن