ادارے نہیں قومی مجرم تناﺅ میں ہیں : بشارت جسپال

Mar 25, 2018

لاہور( خصوصی نامہ نگار)عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال ،جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر اپنے مشترکہ ردعمل میں کہا ہے کہ ادارے نہیں قومی مجرم تناﺅ میں ہیں اور لٹیروں کو اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے۔ نااہل نواز شریف توجہ احتساب عدالت میں ناجائز اثاثوں کی منی ٹریل دینے پر مرکوز کریں ورنہ پھر ہر ملاقاتی سے کہیں گے مجھے ”جیل میں کیوں ڈالا“ ۔


بشارت جسپال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چیف جسٹس نے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ایک بیٹے کی مظلوم ماں کی فریاد سنی ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مظلوم ماں کو انصاف ملے گا۔

مزیدخبریں