کچھ شرم ہوتی تو بلاول خیبر پی کے میں خون کی ہولی والی بات نہ کرتے: مراد سعید

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ اگر کچھ شرم ہوتی تو بلاول بھٹو خیبر پی کے میں خون کی ہولی کی بات نہ کرتے۔ خون کی ہولی تو بلاول بھٹو اور اسفندیارولی کی حکومت نے 2008ءمیں خیبر پی کے میں کھیلی۔ہم نے محفوظ خیبر پی کے دیا۔

نقیب اللہ کے قاتل کو آپ کے والد نے بہادر بچہ کہا اور پشت پناہی کی۔ کراچی‘ سندھ اور تھر میں بچے بھوک سے ہلاک ہو رہے ہیں۔ سندھ میں ایک دھماکہ ہوا تو زخمیوں کیلئے ایمبولینس دستیا ب نہیں تھی۔ ہم نے کرپشن پر جس وزیر کو نکالا آپ نے اپنی جماعت میں شامل کرلیا۔
مراد سعید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...