لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں 3 روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیکٹری کے 35 سالہ چوکیدار ندیم کو اس کی اہلیہ صائمہ نے اپنے پڑوسی لیاقت کے ذریعے قتل کرایا۔ مقتول ندیم کی ملزمہ صائمہ کے ساتھ 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی‘ لیکن دونوں میں ناچاقی شروع ہو گئی جس پر ملزمہ صائمہ نے ہمسائے لیاقت کو اپنے شوہر کے قتل پر اکسایا اور ملزم لیاقت نے کسی تیز دھار آلے سے 35 سالہ مقتول کا گلا کاٹ کر اسے قتل کر ڈالا۔ پولیس نے ملزمہ صائمہ اور لیاقت کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔