لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو نے آشیانہ ہائوسنگ میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے میڈیکل چیک اپ کیخلاف درخواست دائر کر دی۔ احتساب عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے مؤقف اختیار کیا کہ احد چیمہ کا شیخ زید ہسپتال سے مکمل چیک اپ کرایا جا چکا ہے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ بالکل تندرست ہیں۔ استدعاہے پی آئی سی چیک اپ کرنے کے احکامات کو فوری روکا جائے۔ عدالت نے 29 مارچ کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔
احد چیمہ تندرست ہیں‘ نیب نے میڈیکل چیک اپ روکنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی
Mar 25, 2018