نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے نئے مشیر قومی سلامتی جان بولٹن ویسے تو خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے حق میں ہیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نامزد کردہ مشیر قومی سلامتی جان بولٹن اپنی پالیسیوں کے حوالے سے سفارتی حلقوں میں خاصے سخت گیر سمجھے جاتے ہیں تاہم پاکستان کے حوالے سے وہ ماضی میں بھی نرم رویہ رکھتے رہے ہیں۔
بھارتی اخبار