ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں والدہ کو تکلیف میں دیکھ کر نوجوان نے اپنا گردہ عطیہ کردیا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ محمد عید الزھرانی نے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ 10 برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپلانٹ ہی بہتر حل ہے۔والدہ کو جب میں نے کہا کہ میں اپنا گردہ دینا چاہتا ہوں تووالدہ نے سختی سے منع کر دیا۔انہیں خدشہ تھا کہ میری صحت متاثر ہو گی۔ انہیں بتایا گیاکہ گردہ کی پیوند کاری کے علاوہ کوئی حل نہیں۔ کامیاب آپریشن کے بعد الزھرانی کاکہنا تھا کہ وہ اس سعادت کے حاصل ہونے پر بے حد خوش ہے۔
گردہ عطیہ