٭۔وزیر اعظم کا طیارہ 12بجکر 45منٹ پر نصیر الدین نصیر سٹیڈیم قائم ہیلی پیڈ پر اترا۔
٭۔وزیر اعظم ہیلی پیڈ سے اپنی مخصوص گاڑی میں تقریب گاہ تک پہنچے۔
٭۔این ایچ اے کے چئیرمین نے وزیر اعظم کو سیدوالا برج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
٭۔وزیر اعظم نے سٹیج پر سیدوالا برج کا نام سابق وفاقی وزیر رائے منصب علی خاں کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا تو ہال خاصی دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔
٭۔ جلسہ گاہ میں حاضرین کے لئے تقریباََ800کرسیاں لگائیں گئی تھیں ۔
٭۔ سٹیج پر صرف 8کرسیاں لگائی گئی تھیں جن پر وزیر اعظم کے علاوہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وزیر مملکت داخلہ چوہدری طلال، وفاقی وزیر برجیس طاہر ،وزیر مملکت ارشد لغاری ،ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب ،ایم این اے ندیم عباس اور چئیرمین سٹیڈنگ کمیٹی برائے مواصلات شہزادی عمر زادی ٹوانہ موجو د تھیں
٭۔مسلم لیگ(ن) کے مقامی ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں وزیر اعظم کی تقریر شروع ہونے کے دوران جلسہ گاہ آئے ۔
٭´۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے شہریوں کو روکا۔ انٹری پاس رکھنے والے لوگوں کو بھی گھنٹوں پریشان کیا گیا۔
٭۔ آغا علی حیدر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے میز بانی کے فرائض سر انجام دیئے۔