کرا چی :ٹیکس واجبات کی وصولی کو اپیل کے فیصلے تک مو خر کیا جا ئے ، ایف پی سی سی آئی

کرا چی (کامرس رپورٹر)سابقہ ٹیکس واجبا ت کی 60دن میں وصولی کے قا نون میں تر میم کر کے اسو قت تک کیلئے مو خر کیا جائے جب تک کہ ٹیکس دھند ہ کی اپیل پر فیصلہ نہ آجا ئے کیونکہ یہ انصاف کے بنیا دی اصولو ں کے خلا ف ہے۔ یہ تجو یز ایف پی سی سی آئی نے اپنی بجٹ تجا ویز میں دی ہے جو کہ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر سید مظہر علی نا صر کی سر براہی میں تیار کی جا رہی ہے ۔ تجو یز میں مزید کہاگیا ہے کہ یہ قا نو ن مختلف ہا ئی کو رٹس کے فیصلو ں اور پاکستان کے آئین کی دفعہ 201سے بھی متصادم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی غیر جا نبدار اور خو د مختار عدالتی فورم کے فیصلے تک ٹیکس دھند ہ سے واجبات کی وصولی نہ کی جا ئے ۔ ایف پی سی سی آئی نے اپنی تجو یز میں مز ید کہا ہے کہ اپیل سننے کا حق صرف اُسی منصف کو حاصل ہو نا چا ہیے جو فیڈرل بو رڈآف ریو نیو(ایف بی آر)کے انتظامی دائرہ کار کی حدود میں نہیں اتا ہو کیونکہ پہلے Appellate Forum کے ممبر کی تعیناتی ایف بی آر کی انتظامیہ کر تی ہے جسکی وجہ سے ایف بی آر کے زیر اثر ہو تا اور اسکا غیر جانب داری سے فیصلہ کر نا مشکوک ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن