اسلام آباد: واپڈا کو ادائیگی بلز کی مد میں 44.6 فیصد اضافہ ہوا ،اسٹیٹ بینک

Mar 25, 2018

اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ مالی سال 2017ء کے دوران واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ادا کئے جانے والے بلز کی مد میں 44.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہفتہ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کر دی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2017ء کے دوران واپڈا کے واجب الوصول بلز کی مالیت 81 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ مالی سال 2016ء میں واپڈا کو ادا کئے جانیوالے بلز کی مد میں 56 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اس طرح مالی سال 2016ء کے مقابلہ میں مالی سال 2017ء میں واپڈا کو ادا کئے جانے والے بلز کی شرح میں 44 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں