راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے مختلف کیسوں کی سماعت کی عدالت نے تھانہ کلر سیداں قتل کیس میں ملزمان اسرار بلال وغیرہ کی سماعت 7اپریل،تھانہ سٹی اٹک کے اغواء برائے تاوان کیس میں ملزم محمد شکیل کی سماعت 7اپریل، سی ٹی ڈی کے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم محمد نصیر کی سماعت 4اپریل، تھانہ حضرو اٹک کے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزمفرہاد کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے، دھماکہ خیز مواد اور دیگر اشیاء برآمدگی کیس میں ملزم انیس الدین ولد ارشد کو پیش کرکے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی فاضل خصوصی عدالت نے سی ٹی ڈی کو ملزم کا 7روز کا جسمانی ریمانڈدے دیا ۔