البراک ویسٹ مینجمنٹ اور کاریتاس کے اشتراک سے ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر آگاہی پروگرام کا انعقاد

لاہور (پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ اور کاریتاس پاکستان کے اشتراک سے ہفتہ کے روز پانی کے عالمی دن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے سینٹ جان گرلز ہائی سکول، یوحنا آباد میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ورلڈ واٹر ڈے پروگرام کا مقصد پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھنا جبکہ ماحول کو صا ف ستھرا اور گندگی سے پاک رکھنے میں شہریوں کا مکمل تعاون حاصل کرنا تھا۔ البیراک ٹیم نے بچوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کیلئے صفائی کی اہمیت و افادیت پر لیکچر جبکہ پانی کے مسائل کی سنگینی سے آگاہ کیا۔بعدازاں آگاہی واک اور شجرکاری کی گئی جس میںالبیراک ٹیم ، سکول انتظامیہ و طلباء اور سینٹری سٹاف نے شرکت کی۔ اختتام پر مسیحی برادری کی جانب سے پام سنڈے کے حوالے سے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،ٓٓالبیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز، نعمان پطرس، وقاص خان جبکہ ریورنڈ فادر فرانسیس گلزار(ڈیوسیزن ایگزیکٹوسیکرٹری، کاریتاس پاکستان، لاہور)، روجر نور عالم(ڈیوسیزن پروگرام کوآرڈینیٹر) اور نعیم ناز آگاہی پروگرام میں موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن