لالہ موسیٰ میں تلخ کلامی ، بڑے بھائی کو ہتھوڑے سے ماردیا : میانوالی ، پڑھائی کا کہنے پر باپ قتل

لالہ موسیٰ‘میانوالی(نامہ نگار)چھوٹے بھائی نے معمولی تلخ کلامی پربڑے بھائی کو سرمیں ہتھوڑامار کر قتل کر دیا۔ محلہ قلعی گراں کے رہائشی28سالہ محمد شہبازنے اپنے بڑے بھائی35سالہ محمد ارشدکو معمولی توتکرار پر لکڑی کے ہتھوڑے سے سر پر وار کر کے شدیدزخمی کردیاجو دو روز ہسپتال میںموت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے ملزم محمدشہبازکو گرفتارکرلیا۔ پڑھائی کیلئے کہنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا‘ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بھائی کی مدعیت میں ملزم بھائی کے خلاف تھانہ چھدرو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ والد کے پڑھائی کیلئے کہنے پر عبدالمصور خان طیش میں آگیا اور والد پر فائر کردیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیاجبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واضح رہے کہ ملزم ڈگری کالج میں آئی سی ایس کا طالب علم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...