ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں 13 لاکھ کا نقصان، 2 گاڑیاں، 5 موٹر سائیکل چوری

لاہور (سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات و قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ سول لائن کے علاقہ میں بابر کے گھر سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں الیاس کی فیملی 95 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل فون، تھانہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں اسلم کے گھر سے 3 لاکھ 80 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میں عبدالستار کے گھر سے 2 لاکھ 90 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ لٹن روڈ کے علاقہ میں بشیر کے گھر سے 2 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات، تھانہ سندر کے علاقہ میں شبیر کے گھر سے 1 لاکھ 60 ہزار مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے۔ بادامی باغ میں فیصلہ، جوہر ٹائون سے ثاقب کی گاڑیاں اور مسلم ٹائون میں بشیر، لوئر مال میں عدنان، اکبری گیٹ میں جہانگیر، فیصل ٹائون میں رشید اور یکی گیٹ میں فاروق کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...