احسان سمجھیں مارشل لاء کیساتھ جوڈیشل لگایا، آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا: شیخ ر شید

اسلام آباد(آن لائن+این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے معیشت کو سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار نے پہنچایا۔ مسلم لیگ(ن) میں 30 سے 40 سیاسی لوٹے ہیں جو پہلے پرویز مشرف کیساتھ تھے اور آئندہ کسی اور کیساتھ ہوں گے جبکہ ماروی میمن تو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتیں، وہ مخصوص نشست پر رکن اسمبلی ہیں، یکے بعد دیگر سارے راز کھل جائیں گے۔ مسلم لیگ(ن) اور آزاد گروپ آپس میں صلاح مشورے کر رہا ہے ۔ماروی میمن کے حکومت مخالف ٹویٹ پر ردعمل میں شیخ رشید احمد نے کہا چودھری نثار کیساتھ 40 سے 50 آزاد ارکان کا گروپ ہے جو آپس میں آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے صلاح مشورے کر رہے ہیں۔این این آئی کے مطابق شادی کی ایک تقریب میں پی ٹی آئی کے سینیٹر چوہدری محمد سرور کا عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سے جوڈیشل مارشل لاء کے بیان پر مکالمہ ہوا ۔ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا احسان سمجھیں ابھی مارشل لاکے ساتھ جوڈیشل لگایا ہے ، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا اس بیان کے حوالے سے آج ( اتوار) کو لاہور میں پریس کانفرنس کروں گا۔ چوہدری سرور نے شیخ رشید کی باتوں پر زبردست قہقہہ لگایا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...