ڈیرہ بگٹی: دہشت گردوں کی لیویز چیک پوسٹ پر فائرنگ‘ راکٹوں سے حملہ‘ جوابی کارروائی پر فرار

Mar 25, 2018

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ ،جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لیویز تھانہ لوپ کی چوکی پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیویز کی جوابی کارروائی کے بعدملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزیدخبریں