سابق کرکٹر سعید انور کے 2 ماہ سے لاپتہ بہنوئی اسد منیر اچانک گھر پہنچ گئے‘ ورثاء میں خوشی کی لہر

لاہور (آئی این پی) سابق کرکٹر سعید انور کے لاپتہ بہنوئی اسد منیر اچانک گھر پہنچ گئے۔ ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسد منیر کے اہل خانہ کی جانب سے 19 جنوری کو پولیس کو اسد منیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی درخواست دی گئی۔ پولیس کی جانب سے ان کی تلاش بھی جاری ہے مگر ہفتے کے روز سعید انور کے بہنوئی اسد منیر خود ہی خیر خیریت سے گھر پہنچ گئے جس پر ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھرپور خوشی کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن