افغانستان میں دہشت گردی کی لہر کے پیچھے بھارتی ہاتھ کارفرما ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے مرا کز کو بیخ و بن سے اکھاڑ کر عالمی دہشت گردوں کی’ دہشت ‘کو تار تار کردیاجس سے پوری دنیا میںپاک فوج کا ڈنکا بجنے لگاپوری دنیا کوعساکر پاکستان کی کامیابیوں سے استفادہ کرنا چاہئے ،یوم پاکستان پربھارتی وفد کو پاک فوج کی طاقت کا مظاہرہ دکھانا بہترین جنگی حکمت عملی ہے مایوس بھارتی فوجی ہجوم کے مقابلے میں پاک فوج نے ساری دنیا میں اپنی مہارت کی دھاک بٹھا دی ہے ، دہشت گردی کے خلاف آخری معرکہ جیتنے تک پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ایستادہ ہے، مودی تمام تر چانکیائی ہتھکنڈوں سے پاکستا ن پر حملہ آور ہے پاکستان کے دوقومی نظریہ و ایٹمی قوت سے خائف ازلی دشمن پر سی پیک منصوبے نے مزید وحشت طار ی کررکھی ہے،متعدد دہشت گرد حملوں کے باوجودسامرا میں حضرت امام علی نقی ؑ کا مزار آج بھی شیعہ سنی وحدت کا عظیم نشان ہے امام علی نقی کی تعلیمات کے مصطفوی ؐ چشمے سے پوری دنیا فیض یاب ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اجر رسالت ؐ کے موقع پر نقوی بخاری سادات کے جد اعلیٰ حضرت امام علی نقی ؑ کے جشن ولادت پرنور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن